• news

افغانستان دشمنوں کا آلہ کار نہ بنے اس کے سنگین نتائج ہونگے: زرداری

دبئی (آن لائن)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک پاکستان کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔ افغانستان کو پاکستان کے دشمنوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستانی طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغان فائرنگ کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔ فائرنگ کے ایسے واقعات پختون روایات کے خلاف ہیں۔ پاکستانی عوام کے سرحد کی دوسری جانب پختونوں سے ہزاروں سالہ پرانے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کو بلیک نہیں کر سکتا ۔افغانستان سمیت دوسرے ممالک کو کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دو سالوں میں ضرب عضب میں دہشتگردی کے خلاف قربانیاں پیش کر کے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستانی قوم کو اپنے فوجی جوانوں کی شہادتوں پرفخر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن