• news

جنرل راحیل شریف 60 سال کے ہوگئے مریم نواز کی مبارکباد

اسلام آباد(آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف 60سال کے ہوگئے ۔ جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی 60ویں سالگرہ منائی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سولہ جون 1956ء میںکوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اکتوبر 1976ء میں پاک فوج میں بطور کمشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کی۔ جنرل راحیل شریف اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر نشان امتیازملٹری اور ہلال امتیاز ملٹری حاصل کرچکے ہیں ۔جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دو سال قبل دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب شروع کیا جس میں پاک فوج کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک بھر میں امن ممکن ہوا ہے۔ دریں اثناء مریم نواز نے ٹوئیٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جنرل راحیل شریف کو لمبی زندگی اور اچھی صحت عطا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن