وزیراعظم نے طارق فاطمی، فواد حسن کو لندن طلب کر لیا، افغان سرحدی معاملے پر بریفنگ لیں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی اور پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو لندن طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف آج سے حکومتی امور پر باقاعدہ فائل ورک شروع کریں گے۔ وزیراعظم حکومتی معاملات کی ملٹری سیکرٹری اور دیگر حکام کے ذریعے نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کو طارق فاطمی خارجہ امور اور پاک افغان سرحدی معاملے پر بریفنگ دیں گے۔