• news

غریب اور پسماندہ عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے: بلاول

کراچی (اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی اور ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے بلاول ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی۔ آغا سراج درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اسمبلی کی تین سالہ اور ارکان سندھ اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی پیروی کرتے ہوئے ملک کے غریب اور پسماندہ عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے ان کے حلقوں میں خصوصاً تھر، کاچھو اور کوہستان جیسے پسماندہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیمیں وقت پر مکمل کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن