پی سی بی نے محمد عامر کو بغیر اجازت کسی پروگرام میں شرکت سے روک دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) محمد عامر نے بورڈ سے اجازت لئے بغیر ایک نجی ٹی وی چینل کے رمضان پروگرام میں شرکت کی جس کا پی سی بی نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور فاسٹ باﺅلر کی فوری طور پر سرزنش کی گئی ہے۔ پی سی بی نے عامر کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کریں اور نہ ہی کوئی انٹر ویو دیں۔پی سی بی نے باقاعدہ طور پر کراچی کنگز کو بھی خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فرنچائز حکام عامر کو بغیر اجازت کسی پروگرام میں نہ بلائیں اور اگر آئندہ ایسا ہوا تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔