• news

انڈیانا جونز نئی فلم میں نہیں مریں گے

لندن (بی بی سی رپورٹ) ہالی وڈ ڈائریکٹر سٹیون سپیلبرگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کے آخر میں انڈیانا جونز کو ہلاک نہیں کیا جائے گا۔انڈیانا جونز فرنچائز کی نئی فلم 2019 میں ریلیز ہوگی جس میں ہیریسن فورڈ لیڈ رول میں ہوں گے۔سپیلبرگ نے ہالی وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپکو ایک بات کی تصدیق کر سکتا ہوں اور وہ یہ کہ اس بار فلم کے آخر میں ہیریسن کو نہیں مارونگا۔اس فلم کی پہلی چار سیریز بھی سپیلبرگ نے ہی بنائی ہیں اور اب اس نئی سیریز کے بارے میں وہ بہت پر جوش ہیں۔ہیریسن فورڈ اور سپیلبرگ نے پہلی مرتبہ سنہ 1981 میں انڈیانا جونز کی فلم ’رائیڈرز آف دی لوسٹ آرک‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔اس فلم میں آثارِ قدیمہ کے ماہر انڈیانا جونز ایک تابوت کی تلاش میں دنیا بھر میں گھومتے ہیں اور نازیوں کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔اس کے تین سال بعد ’انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم‘ ریلیز ہوئی اور اس کے بعد سنہ 1989 میں ’انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ‘ سینما گھروں کی زینت بنی۔’کنگڈم آف دی کرسٹل سکل ‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔جب تک نئی سیریز ریلیز ہوگی ہیریسن فورڈ 77 سال کے ہو جائیں گے جو سٹار وارز فلموں میں بھی اپنے کردار ’ہین سولو‘ کے لیے مشہور ہیں۔اس سال کے آوائل میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فورڈ نے کہا تھا کہ مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ ایک اور انڈیانا جونز کرنے کا موقع ابھی باقی ہے لیکن میں سٹیون سپیلبرگ کے بغیر یہ فلم نہیں کرنا چاہتااور ایک اچھی سکرپٹ بھی چاہتا تھا۔فورڈ کا کہنا تھا کہ اب سٹیون ایک اچھی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور میرے خیال میں ہم دونوں ہی بہت خوش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن