• news

کراچی: متحدہ کے گرفتار کارکنوں نے ’’را‘‘ سے تربیت لینے کا اعتراف کرلیا

کراچی(نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں نے ’’را‘‘ سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے عدالت کے سامنے بھارتیہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔ ملزموں کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے دہشت گردی کی تربیت لی تھی۔ انہوں نے بتایا وارداتوں کے لئے اسلحہ انہیں سعید بھرم دیتا تھا اور وارداتیں کرنے کے بعد ہم اسلحہ خالی پلاٹ میں چھپاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزموں کے خلاف سندھ اسمبلی اور سندھ سیکرٹریٹ پر حملے کے مقدمات بھی درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن