حساس اداروں کے لاہور سمیت مختلف شہروں میں چھاپے، داعش سے تعلق کے الزام میں 20افراد گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) حساس اداروں نے ملک کے مختلف شہروں میں داعش کیخلاف کارروائیاں کر کے 20ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتاریاں ،کراچی، نوشہرہ، سرگودھا، لاہور اور ڈی آئی خان سے کی گئیں۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی پر کریکر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی پر کارروائی کی گئیں۔ نجی ٹی وی پر حملے میں ملوث عاصم عرف محمود، امیر اسلم اور مجتبیٰ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کی ٹارگٹ فہرست بھی برآمد ہوئی بھتے کے15لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔