• news

گھریلو جھگڑے، قصور، فیصل آباد میں 2 لڑکیوں نے خود کشی کرلی

قصور +فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار +نمائندہ خصوصی)قصور، فیصل آباد میں 2 لڑکیوں نے زندگی ختم کرلی۔ قصور کے نواحی گاؤں چھینہ آرلہ میں عبدالستار کی جواں سالہ بیٹی شگفتہ کا اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر شگفتہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔علاوہ ازیں تھانہ سمن آباد کے علاقہ گلشن کالونی کے مشتاق کی 22 سالہ بیٹی شمائلہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ کر گزشتہ علی الصبح سحری کے وقت گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، متاثرہ لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ طبی امداد سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

ای پیپر-دی نیشن