• news

ٹی او آر پر ڈیڈ لاک، گرینڈ اپوزیشن نے آئندہ ہفتے اجلاس بلا لیا، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی) ٹی او آر پر ڈیڈلاک کے بعد گرینڈ اپوزیشن نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی۔ اس ضمن میں اعتزاز احسن تمام جماعتوں کے سینئر رہنمائوں سے رابطے کریں گے ۔ ابتدائی رابطوں میں آئندہ ہفتے اجلاس کرنے پر اتفاق کیا گیا جس میں اپوزیشن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی۔ سراج الحق، ق لیگ کی قیادت پرویز الٰہی، خورشید شاہ، اعتزاز احسن شاہ محمود قریشی ، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہوں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن