گلوبل انٹر پرینورسمٹ امریکی شہر پالوالٹو میں 22 جون سے شروع ہو گی
بوسٹن(عترت جعفری)گلوبل انٹر پرینورسمٹ 22 جون سے امریکہ کے شہر پالو الٹو میں شروع ہو رہی ہے۔کانفرس میں شرکت کے لئے پاکستان سے نوجوان کارباری شخصیات کا وفد بھی امریکہ پہنچ رہا ہے۔وفد میں خواتین بھی شامل ہیں۔کانفرس کا افتتاح 22 جون کو ہو جائے گا جبکہ امریکہ کے وزیر خارجہ 23 جون کو سمٹ سے خطاب کریں گے۔ صدر ابامہ 24 جون کو اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔کانفرس میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں کاروباری اداروں کی ترقی کی حکمت عملی پر غور ہو گا اور دنیا بھر سے أئے کاروباری افراد اپنے تجربات بیان کریں گے ۔کانفرس میںاینٹر پرینور کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔کانفرنس جس مقام پر منعقد ہو رہی ہے أسے سیلی کان ویلی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ آئی ٹی اور سافٹ وئیر کا مرکز ہونا ہے۔اس علاقے میں امریکہ کی اہم یونیورسٹیز واقع ہیں اور ان کا آئی ٹی کی صنعت سے گہرا تعلق ہے۔کانفرنس کے متعدد ورکنگ سیشن ہو نگے۔