• news

سمگلنگ پر قابو پا لیں تو خسارے کا بجٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہیگی: شیخ ارشد

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شیخ ارشد نے کہا ہے کہ اگر قومی معیشت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والی سمگلنگ جیسے سنگین مسائل پر قابو پا لیا جائے تو خسارے کا بجٹ پیش کرنے یا پھر بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے جو قرضے لیے جاتے ہیں اْن کی وجہ سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچتا ہے کیونکہ ہر سال بجٹ کا بہت بڑا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی پر صرف ہوجاتا ہے ، اگر یہ رقم بچ جائے تو ملک کو توانائی، انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر اور تعلیم و صحت کے لیے وافر سرمایہ میسر ہوسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سمگل شدہ مال کی چیکنگ کے نام پر مارکیٹوں کے باہر ناکے لگاکر تاجروں کو پریشان و ہراساں کرنا حل نہیں، ضروری ہے کہ بارڈرز پر جدید مانیٹرنگ سسٹم لگاکر غیرملکی مصنوعات کو ملک میں سمگل ہونے سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن