• news

ایف بی آر تاجروں کو غیر ضروری نوٹس بھجوا کر ہر اساں نہ کرے: جبریل قمر بٹ

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے چیف کوآرڈینٹر اور لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری جبریل قمر بٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ تاجروں کو غیر ضروری نوٹس بجھوا کر ہراساں کرنے کا سلسلہ روکے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلبرگ بورڈ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گلبر گ بورڈ کے تاجروں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن