• news

ایئر فورس کی طرف سے 3.6ارب کی گارنٹی فضائیہ ہائوسنگ سکیم گوجرانوالہ کے تحفظ کی ضمانت ہے: سکندر رئوف

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جی ڈی اے کو ائیر فورس کی طرف سے دی جانے والی 3.6 ارب کی گارنٹی فضائیہ ہائوسنگ سکیم گوجرانوالہ کے تحفظ کی ضمانت ہے اور یہ گارنٹی پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور پبلک اور انویسٹرز کی سرمایہ کاری کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے جس سے سے انویسٹرز اورکسٹمرزکا اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہارلاہور کے انویسٹرز کے ایک وفد سے پراجیکٹ ڈائریکٹرفضائیہ ہائوسنگ سکیم سکندر رئوف خان نے ملاقات کے دوران کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ فضائیہ ہا ئو سنگ سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں اور نئے پراجیکٹ فضائیہ ہائوسنگ سمھان ہومز ، فالکن کمرشل، جامع مسجد اور نئے نصب ہونے والے ائیر کرافٹ طیارے ہائوسنگ سکیم کے لیے خوبصورت اضافہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن