علامہ اقبال ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر سیالکوٹ،کراچی،سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس (10-DN/09-UP)کو چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کے لئے رُکنے کی اجازت دے دی ہے اس فیصلے پر فوری عمل ہوگا۔