• news

ایس ای سی پی میں 11 ماہ کے دوران 5626 کمپنیوں کی رجسٹریشن

لاہور(کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں مئی کے مہینے میں چھ سو اکتالیس نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اس طرح موجودہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں کی کل تعداد پانچ ہزار چھ سو چھبیس ہو گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کے اس عرصہ میں چوبیس فی صد زیادہ ہے۔ مئی کے مہینے میںرجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں اٹھاسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ‘ آٹھ فیصد سنگل ممبرجبکہ باقی چار فیصد میںپبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاںتجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد پچاسی ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد سٹاسٹھ ‘ انفرمیشن ٹیکنالوجی میںچوسٹھ ‘ تعمیرات میںپچاس‘ سیاحت میںاکتالیس‘ کمیونی کیشن میں چوبیس‘ ایند ھن و توانائی میںبائیس‘ رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ او ر کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں اکیس‘ فوڈ اور مشروبات میں انیس ‘ انجیئنرنگ میں اٹھارہ ‘ ٹیکسٹائل اور تعلیم میںسترہ سترہ‘ براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں سولہ‘ پاور جنریشن اور ادویہ سازی دونوں میں چودہ چودہ‘ ٹرانسپورٹ میں تیرہ‘ رجسٹرڈ ہوئیں۔ علاوہ ازیں اس ماہ سات غیر ملکی کمپنیوں نے بھی اسلام آباد ‘ لاہور اور پشاور میں رجسٹریشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں، مئی کے مہینے میں پنتالیس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ چین‘ اٹلی‘ جاپان‘ اردن‘ ملائیشیا‘ تھائی لینڈ‘ ترکی‘ برطانیہ‘ اور امریکہ سے ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن