• news

شہباز شریف کا سرکاری خرچ پر دورہ لندن محمود الرشید کا بیان محض الزام ہے: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ سید زعیم حسین قادری نے محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود الرشید غلط اعدادوشمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈر اسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔ محمود الرشید کچھ کے پی کے وزیراعلی ہاﺅس کے بارے میں بتائیں۔کیا کے پی کے کا وزیراعلی ہاﺅس لنگر سے چلتا ہے؟زعیم قادری نے کہا کہ شہباز شریف کے سرکاری دورہ لندن کے بارے میں بیان محض الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن