• news

چلڈرن ہسپتال میں ”خراب چلرز“ کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا شدید احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر) چلڈرن ہسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن چلڈرن ہسپتال لاہور کے صدر ڈاکٹر سعود کی قیادت میں سینکڑوں ڈاکٹروں نے کام چھوڑ کر ایڈمن بلاک کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے تین عدد چلرز جو 1998ءمیں لگائے گئے تھے خراب ہوچکے ہیں اور ایمرجنسی، آئی سی یو اور وارڈز کے اندر کولنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مریض بچوں اور ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ابھی نیا بجٹ آیا ہے تو انتطامیہ کو چاہئے کہ وہ نئے چلرز لگوا لیں تاکہ مریض بچے اور ان کے لواحقین بہتر طریقے سے علاج کروا سکیں اور بچوں کے مرض میں مزید اضافہ نہ ہو۔ دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے کہ تین مین سے دو چلرز ٹھیک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن