ایک تصویر، ایک کہانی
چنیوٹ کا 22سالہ زاہد علی لکڑی کے فرنیچر پر نقش و نگاری اور دیگر آرائشی کام کرتا ہے۔ وہ لاہور کے علاقے میاں مقبول روڈ اچھرہ میں ایک دوکان پر 14سال سے ملازمت کرتا ہے۔ وہ 7بہن بھائی ہیں ایک اور بھائی بھی فرنیچر کا کام کرتا ہے باقی تمام بہن بھائی سکول جاتے ہیں۔ خود تو سکول نہیں گیا 10سال ہی کی عمر میں چنیوٹ میں فرنیچر سازی کا کام سیکھا اور اب وہ ایک اچھے کاریگر کے طور پر اپنا کام کرتا ہے۔ پڑھنے لکھنے کی محرومی کار اسے بہت شدید احساس ہے مگر وہ اس بات پر خوش ہے کہ وہ اپنے والد کا ہاتھ بٹا رہا ہے۔ معقول پیسے کہا لیتا ہے جس سے وہ اپنے دیگر بھائیوں کی پڑھائی اور گھریلو اخراجات کا بوجھ کاندھے ہمراہ اٹھا رہا ہے۔(فوٹو گل نواز)