احمد داﺅد کے بھائی حافظ ہارون انتقال کر گئے‘ حافظ محمد سعید و دیگر کا اظہارتعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعةالدعوة پاکستان شعبہ طب کے رہنما ڈاکٹر احمد داﺅد کے چھوٹے بھائی حافظ محمد ہارون رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں حافظ عبدالرﺅف نے پڑھائی۔ حافظ محمد ہارون کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جماعةالدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ و دیگر نے ڈاکٹر احمد داﺅد کے چھوٹے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔