• news

نبی پاک کا خون بہائے بغیر مکہ فتح کرنا تاریخ کا عظیم واقعہ ہے: زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فتح مکہ اسلامی تاریخ کا سنہری اورتابناک دن ہے اس دن اللہ کے محبوب اپنے شہر مکہ میں فاتح کی حیثیت سے ایسے داخل ہوئے کہ دنیا کی تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے حضور اکرم نے کوئی جنگ وجدل اور خون بہائے بغیر مکہ شریف کو فتح کرکے تاریخ کے ماتھے پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں آج امریکہ اور اُس کے اتحادی دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر ہر طرف مسلمانوں کو لاکھوں کی تعداد میں شہید کرچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری زوار بہادر نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میںیوم فتح مکہ کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ اسلام کا بول بالا ہوگا اور کفر نیست ونابود ہوگا مگر ہمیں بھی اس کے لیے اپنے اعمال کو درست کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن