پنجاب کے بجٹ کا 57فیصد تعلیم، صحت، زراعت پر خرچ کرنا خوش آئند ہے: لیگی رہنما
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ محمود احمد، چوہدری عبدالغفور، سید توصیف شاہ، ملک وحید اور رانا تجمل خان نے پنجاب کے بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان کے لئے بجٹ کا 57فیصد مختص کرنے کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکومت کا عوام دوستی کا ثبوت قرار دیا ہے۔ خواجہ محمود احمد نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ 2016-17خادم اعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کا مظہر ہے چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بے لوث قیادت میں پاکستان اور صوبہ پنجاب کے عوام خوشخالی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔