سینٹ میں انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن بل ایک ووٹ سے منظور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹ میں نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن بل 2016 ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اپوزیشن کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی۔ بل کے حق میں تیرہ اور مخالفت میں بارہ ووٹ ڈالے گئے -بل وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے پیش کیا- حمایت واضح نہ ہونے پر چیئرمین نے ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہو کر حمایت اور مخالفت میں رائے دینے کی ہدایت کی۔ سینٹ نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2016ءکی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ سینٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کا مالی ذمہ داری اور قرض حد (ترمیمی) بل 2016ءزیر غور لانے کیلئے آج ایجنڈے پر تھا لیکن اب حکومت ایجنڈے پر ہونے کے باوجود اسے پیش نہیں کر رہی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ یہ بطور منی بل فنانس بل کا حصہ ہے، اس میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہاﺅس کی فنانس کمیٹی میں تسلیم کیا گیا کہ یہ منی بل نہیں ہے اور یقین دلایا گیا کہ یہ ایوان میں لایا جائے گا۔
بل منظور