• news

حکومت گئی تو ذمہ دار نوازشریف ہونگے‘ مارشل لاءنہیں لگے گا : عمران

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تھیلے نہیں تھے تو سیالکوٹ میں حلقے کا نتیجہ کیسے بنایا گیا۔ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی مجرموں کا احتساب کریں۔ طاہرالقادری کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ خواجہ آصف کے حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوئی۔ ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا۔ آزاد کشمیر میں آزاد احتساب کمشن لائیں گے اور کرپشن پر قابو پائیں گے۔ حکومت کو دھکا لگے گا اور حکومت گئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ میری آف شور کمپنی تھی نواز شریف کے ساتھ ٹی او آر میں میرا نام بھی شامل کیا جائے۔ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کی اور قانون توڑا۔ شریف خاندان کی آف شور کمپنیاں ہیں۔ اربوں روپے کی کرپشن پر ہاتھ نہیں ڈالنا تو جیل بھی کھول دیں۔ پانامہ معاملے پر جتنی دیر ہو رہی ہے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جگہ دوسرا وزیراعظم لا سکتی ہے۔ یہ لوگ مافیا ہیں جنہیں شکست دینے کی ضرورت ہے۔ 2013 میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 5 تھیلے اب بھی گم ہیں۔ نواز شریف کے بغیر احتساب نہیں ہو سکتا۔ پانامہ میں نام آنے کے بعد نواز شریف کا وزیراعظم رہنا مشکل ہے۔ جنگ کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا مگر موجودہ حکومت جانوروں سے بھی نیچے جا چکی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال پر حملے کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم 3 ہفتے سے باہر ہیں اور ملک میں کوئی چیف ایگزیکٹو ہی نہیں ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے احتجاج کیلئے ابھی تک کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ ہم حکومت کو پورا موقع دیں گے کہ وہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر پر متفق ہو جائے۔ نواز شریف نے خود اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کیا تھا لیکن ان کی پارٹی تحقیقات سے بھاگ رہی ہے۔ پرائم منسٹر کا اب رہنا ناممکن ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار، عثمان ڈار، امیدوار آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا، سابق رکن پنجاب اسمبلی طاہر محمود ہندلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور خواجہ محمد آصف پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے اکاو¿نٹس پر الزامات لگا رہے ہیں۔ اگر ٹی او آرز بھی بنے تو کیس چیف جسٹس کے پاس جائے گا۔ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ بعدازاں عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن