• news

بھارت: شیوسینا کے رہنما کا بنک ملازم پر وحشیانہ تشدد، زخمی کردیا گیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم کے رہنما کے تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما پراوین شیندے نے بنک ملازم پر تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ یوتمال کے بنک میں پیش آیا جب ایک ملازم سے بنک امور پر بحث چھڑ گئی تو پراوین شیندے بھڑک اْٹھا اور اپنے دوست کے ساتھ مل کر بنک ملازم کو ایک نہ دو کئی تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے ایک مقامی رہنما نے خاتون کانسٹیبل کو اپنے غصے کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن