ہرن کے غیر قانونی شکار پر 4 ملزم گرفتار ، جرمانے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھاپہ مار ٹیم نے پاڑہ ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے پر چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان سے ایک لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ وصول، چھاپہ مار ٹیموں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات گوجرانوالہ کو خفیہ طور پر اطلاع ملی کہ کچھ لوگ سرحدی علاقے اخلاص پور تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال میں غیر قانونی شکار میں مصروف ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اہلکاران نے چھاپہ مار کر 4افراد کو شکار سمیت گرفتار کر لیا۔