• news

ایان علی کیس، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست پرفریقین کو 23جون تک نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈالر بیرون ملک منتقل کے مقدمہ میںملوث ماڈل ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی امیگریشن کو 23جون تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ماڈل کانام سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرای سی ایل سے نکال دیاگیا تھا لیکن گزشتہ روزماڈل جب بیرون ملک جانے کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچی توامیگریشن حکام نے بتایا کہ ان کانام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے لہذا وہ بیرون ملک سفر نہیںکرسکتی۔ مذکورہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن