• news

بیوی کی واپسی کیلئے شوہر سسر کے پائوں پڑ گیا خاتون سے ہاتھ جوڑ معافیاں مانگتا رہا، عدالت نے مصالحت کا موقع دیکر سماعت ملتوی کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس میں میاں بیوی کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ کمرہ عدالت کے باہر خاتون کا شوہر سسر کے پائوں پڑ گیا جبکہ بیوی کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون فرح بی بی نے بتایا کہ اس کے خاوند عنصر نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور اس کے دونوں بیٹوںکو 4 سالہ زین اور اڑھائی سالہ حسین چھین لیا۔ شوہر نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اس کی اپنی بیوی سے کوئی ناچاقی نہیں وہ خود گھر چھوڑ کر گئی۔ جس پر عدالت نے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر میاں بیوی کو مصالحت کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن