• news

سنی، شیعہ لڑینگے تو الطاف جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے: مصطفی کمال

حیدر آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے۔ ہم الیکشن کا انتظار نہیں کریں گے اور نہ ہی اب کسی کو چور بازاری کرنے دیں گے میں فرعونوں کا مقابلہ کرنے حیدرآباد آیا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام لطیف آباد کے مقامی ہال میں پارٹی کی جانب سے معززین شہر اور صحافیوں کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو عید کے بعد لوگوں کو جمع کر کے جمہوری انداز میں جدوجہد کا آغاز کریں گے اور اپنے حقوق لیکر ہی واپس لوٹیں گے۔ اس موقع پر انیس احمد قائم خانی‘ اشفاق منگی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اگر معاشرے میں انارکی رہی اور شیعہ سنی آپس میں لڑتے رہے تو اسی طرح الطاف حسین جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن