میاں چنوں: بلدیاتی الیکشن میں غلام حیدر وائیں کی بھانجی ڈاکٹر غزالہ دوبارہ گنتی میں 11 ووٹ سے ہار گئیں
میاں چنوں (نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی بھانجی ڈاکٹر غزالہ شاہین جو حالیہ بلدیاتی الیکشن میں 12ووٹوں سے جیت گئی تھی، دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی کے امیدوار سے11ووٹوں سے ہارگئیں، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عبدالوحید نے الیکشن ٹربیونل ملتان کو درخواست دی اُنکو دھاندلی سے ہرایا گیا ہے، لہذا اُن کے وارڈ میں دوبارہ گنتی کروائی جائے، جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج نذیر احمد عقیل نے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا، دوبارہ گنتی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن خانیوال کے دفتر میں ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عبدالوحید 453ووٹ لیکر کامیاب قرار دے دیا گیا، جبکہ ڈاکٹر غزالہ شاہین کو 442ووٹ ملے، اس طرح ملک عبدالوحید 11ووٹوں سے جیت گیا ڈاکٹر غزالہ شاہین نے بتایا یہ حتمی نتیجہ نہیں ہے۔