• news

قومی شہریت کی تصدیق کے عوض بیرون ملک پاکستانیوں سے بھاری رقوم وصول کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک پاکستانیوں سے بھاری رقوم وصول کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گروہ پاکستانی شہریت کی تصدیق کے عوض بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کی۔ پانچ رکنی گروہ میں سپیشل برانچ اور پنجاب پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمشن لندن کے توسط سے تحریری طور پر شکایت موصول ہوئی تھی۔ گروہ کے ارکان تصدیق کے بدلے ٹیلیفون کے ذریعے پاکستان میں رقوم کا مطالبہ کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن