بھارت چاہ بہار بندرگاہ کیلئے 150 ملین ڈالر کی ریل پٹڑی ‘دیگر سامان برآمد کریگا
نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت آئندہ ماہ چاہ بہار بندرگاہ کے لیے 150 ملین ڈالر کی ریل کی پٹڑیاں اور متعلقہ سازو و سامان برآمد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریل کی پٹڑیاں بھارتی ریل کمپنی کی طرف سے بھیجی جائیں گی۔ پہلی کھیپ آئندہ ماہ جولائی میں ایران کو برآمد ہو گی، اس معاہدے پر گزشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ روڈ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے بھارتی وزیر اور ایرانی سفیر کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے۔بھارتی وزیر کاکہنا تھا بھارت صنعتوں کے قیام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس کے علاوہ بھارتی ریلوے چاہ بہار سے افغانستان تک سامان کی منتقلی کے لیے ایک ریلوے لائن تعمیر کرے گی جو کراچی کی بندرگاہ کے متبادل ہوگی۔