مشتاق رئیسانی کرپشن کیس، سہیل مجید اور طارق علی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
کوئٹہ (این این آئی)احتساب عدالت کوئٹہ نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کنٹریکٹرسہیل مجید اور ایکسئین محکمہ مواصلات و تعمیرات طارق علی کے ریمانڈ میں چودہ،چودہ روز کی مزید توسیع کردی۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت عدالت کے جج مجید ناصر نے کی ٗکارروائی کے دوران نیب حکام کی جانب سے کنٹریکٹرسہیل مجید اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو قلات طارق علی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔دونوں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر پہلے بھی نیب حکام کے پاس ہی تھے جس پر عدالت نے سہیل مجید اور ایکسئین طارق علی کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ریمانڈ میں توسیع پرعدالت نے سہیل مجید اورطارق علی کو نیب حکام کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت 30جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔