کسووال، جھنگ، پاکپتن، بھکر میں 3 لڑکیوں اور 2 خواتین سے زیادتی
کسووال + جھنگ + پاکپتن + بھکر (نامہ نگاران) کسووال، جھنگ، پاکپتن، بھکر میں 3 لڑکیوں اور 2 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کسووال میں شاہکوٹ پولیس کے مطابق رمضان سکنہ 84\12-L کی بیٹی طارہ بی بی سے وزیر عرف ٹیپو سکنہ 84\12-L نے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ جھنگ گرد و نواح میں ہونے والے تین مختلف واقعات میں مبینہ اوباش افراد نے جواں سالہ لڑکیوں کو زبردستی بے آبرو کردیا۔ موضع کوٹلہ ظریف خان کے محمد رمضان نے الزام لگاتے ہوئے بتایا تابش نے مبینہ طور پر اس کی چودہ سالہ بیٹی مسماتہ (ر۔ ب) کو قابو میں کرکے ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم کے دو ساتھی عثمان اور اسحاق وہاں پہرہ دیتے رہے۔ چک نمبر 478 کے مقصود حسین نے بتایا ندیم نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی مسماتہ (ر) کو قابو کرکے زبردستی کی۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں گائوں 29\KB کے عباس کی بیوی مقدس بی بی گھر آ رہی تھی راستے میں احمد یار وغیرہ 2 مسلح افراد نے روک کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں بھکر میں شادی شدہ خاتون سے 4 افراد کی تین ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج نہ ہونے پر خاتون کی تھانہ منکیرہ کے سامنے پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش، 17 سالہ نمرہ بی بی دختر محمد رمضان کو تین ماہ قبل منکیرہ کے جہانگیر اور یاسین نے اغواء کیا اور اغواء کرنے کے بعد اعجاز اور اقبال کو پیسوں کے عوض فروخت کردیا ۔ان چار افراد نے نمرہ بی بی کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تھانہ منکیرہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر گزشتہ روز لڑکی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔لڑکی کی مدعیت میں تھانہ منکیرہ مقدمہ درج کرلیا گیا اور متاثرہ خاتون کو ملزمان کی گرفتار کی بھی یقین دہانی کروادی گئی۔