مرکنٹائل ایکسچینج میں 9 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 9 ارب 87 کروڑ 20لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 20771 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈئی انڈیکس 2857 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 64 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی جبکہ کرینز کے بذریعہ کوٹس Cots کے سودوں کی مالیت 3 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی خام تیل کے سودوں کی مالیت 53 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 24 کروڑ 70 لاکھ 40 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 66.1 لاکھ روپے رہی۔