• news

گوجرانوالہ: محنت کش کا 4 سالہ بیٹا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، نعش پھندے سے لٹکا دی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) درندہ صفت ملزم نے 4 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش زیر تعمیر مکان میں پھندے سے لٹکا دی۔ بتایا گیا ہے کہ تلونڈی کھجور والی کے رہائشی محنت کش یونس کا چار سالہ بیٹا عمیر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہو گیا۔ ورثاء نے اسکی تلاش شروع کر دی مگر بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بعدازاں کمسن بچے کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہو گئی جسے درندہ صفت ملزم نے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے اسکے گلے میں پھندا ڈال کر لٹکا دیا تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی کینٹ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن