زیرتفتیش افراد کی ویڈیو تشہیر غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے: نثار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ زیرتفتیش گرفتار افراد کی ویڈیو تشہیر غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے۔ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا چاہئے میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں۔ اس قسم کی غیرضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے۔ سندھ حکومت کو تحقیقات کے لئے لکھ رہے ہیں۔ سندھ حکومت تحقیقات کرے کہ واقعات کے پیچھے کسی تفتیشی ادارے کا ہاتھ ہے۔