• news

سرتاج عزیز کی دعوت پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کل پاکستان پہنچے گا، بارڈر مینجمنٹ پر بات ہوگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) طورخم بارڈر کے تنازعہ پر بات چیت کیلئے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی قیادت میں کل پاکستان آئیگا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفد طورخم سرحد پر کراسنگ اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر اظہار خیال کریگا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن