دفترخارجہ کی لاپروائی‘ ایدھی کی وفات کی افواہ پر بغیر تصدیق سرتاج عزیز کا تعزیتی بیان جاری‘ بعد میں معذرت
اسلام آباد (آئی این پی) دفترخارجہ کی بدحواسی‘ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہ پر بغیر تصدیق ہی تعزیتی بیان جاری کر دیا۔ بعدازاں خبر جھوٹی ثابت ہونے پر بیان واپس لیکر معذرت کا اظہار کیا۔ ترجمان ایدھی فائونڈیشن انور کاظمی نے دفترخارجہ کی لاپروائی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا عبدالستار ایدھی کی صحت مستحکم ہے، دفتر خارجہ کو تصدیق کرنی چاہئے تھی۔ بعض عناصر ایدھی فائونڈیشن کی رمضان میں زکوٰۃ اور خیرات کی مہم کو متاثر کرنے کیلئے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر جھوٹی ثابت ہونے پر دفترخارجہ نے ایک اور اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غلط فہمی کی وجہ سے جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لیتے ہیںاور معذرت کا اظہار کرتے ہیں۔