• news

شاہ سلمان اور ایرانی صدر کے نواز شریف کو فون، نیک خواہشات کا اظہار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ جاکر حرم پاک میں ان کیلئے خصوصی دعا کروائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی کامیاب سرجری پر خوش ہیں۔ دریں اثنا ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم کو فون کرکے انکی خیریت پوچھی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی کامیاب سرجری پر خوش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن