آرمی چیف سے جنرل نکلسن کی ملاقات پاکستان افغانستان بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان افغانستان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔