خانپور مہر:زمین کے تنازعہ پر وڈیرے نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ دیا
گھو ٹکی(آن لائن)گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر خاتون کو زنجیروں سے باندھ دیا ہے۔مائی نیامت مہر نے الزام لگایا ہے کہ خانپور مہر کے بااثر وڈیرے خیر دین منگریو نے اسکی تین ایکڑزمین پر قبضہ کر کے ہل چلا دیا ہے اور کپاس کی فصل بھی کاشت کردی ہے۔مداخلت کرنے پر با اثر افراد نے اسے بیابان علاقے میں زنجیرسے جکڑ کر درخت سے باندھ دیا ہے جبکہ وڈیرا خیر دین کا کہنا ہے کہ نیامت مائی سے زمین کا تنازع چل رہا ہے،تفتیش کا فیصلہ میرے حق میں ہوا ہے۔خاتون نے میری زمین کے جعلی کاغذات بنوائے جو عدالت میں رد ہوگئے ہیں۔ زنجیروں سے باندھنے کا ڈرامہ رچایا ہے، اس وقت وہ رحیم یار خان گیا ہوا تھا ۔