• news

رشوت لینے والے ڈولفن فورس کے 4 اہلکاروں سے رقم برآمد، حوالات میں بند

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے منشیات فروش سے رشوت لینے والے ڈولفن فورس کے 4 اہلکاروں سے 10 ہزار روپے برآمد کر کے تھانہ پرانی انارکلی کے حوالات میں بند کر دیا اور انکا 4 روزہ ریمانڈ لیا گیا۔ ملزموں سے اینٹی کرپشن کی تفتیش جاری ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن چودھری مقبول نے ڈولفن فورس کے رشوت لینے والے اہلکاروں شہباز سلیم سے 7 ہزار، محمد شہباز سے ایک ہزار، محمد عامر سے ایک ہزار اور محمد افضل سے ایک ہزار برآمد کئے۔ ملزموں نے فیصل ٹائون کے علاقہ میں منشیات فروش فیصل عرف کاکا سے 100 گرام چرس برآمد ہونے پر اس سے 20 ہزار روپے رشوت لی تھی۔ جب منشیات فروش دوبارہ پکڑا گیا تو اس نے پولیس کو بتایا کہ ڈولفن فورس کے 4 اہلکاروں نے اس سے 20 ہزار رشوت لی ہے جس پر چاروں ملزمان کیخلاف تھانہ فیصل ٹائون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن