وزیراعظم کی ہدایت پر شہباز شریف ’’ناراض‘‘ ارکان کے تحفظات دورکرینگے
اسلام آباد (محمد نواز رضا + وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ(ن) کے ’’ناراض ارکان‘‘ سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کریں گے۔ مسلم لیگی قیادت کی طرف سے ’’ناراض‘‘ ارکان کو پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے احتجاج سے وزیراعظم پوری طرح آگاہ ہیں۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ’’ناراض ارکان‘‘ کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف لندن سے واپسی پر مسلم لیگ ’ن‘ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم وطن واپسی کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔