فارمولہ ون ڈرائیور ہملٹس کی گاڑی حادثہ کا شکار
لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن یورپ گراں پری کے کوالفائنگ راﺅنڈ میں حادثہ کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہوگئے ۔عالمی چیمپئن نے پورے راﺅنڈمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ایک غلطی کی وجہ سے وہ گاڑی کو ٹکرا بیٹھے ۔راﺅنڈ میں ڈرائیور نیکو روز برگ نے پہلی ‘ڈینیئل ریکارڈ ونے دوسری جبکہ سیباستین ویٹل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔