افغان حکمران احسان فراموشی کا ثبوت دے رہے ہیں: شاداب رضا قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاک افغان کشیدگی سے دو مسلم ممالک میں مزید دوریاں بڑھ سکتی ہیں،پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے مگر افغان مہاجرین اور ان کے حکمران احسان فراموشی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے اب اپنے وطن واپس جانا چاہئے۔پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں افغان مہاجرین ملوث ہیں۔