آزاد کشمیر: عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج بھی ہوگی
مظفر آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر میں 21جولائی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جار ی ہے ، آج اتوار کو بھی کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی ۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 41انتخابی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سات سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال ہفتہ کو جاری رہی اور اور آج (اتوار کو) بھی جاری رہیگی ۔کاغذات جمع کرانے والوں میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید رخان ، تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شامل ہیں ۔