حیدر آباد: نوجوان جوڑا پراسرار طور پر کار میں مردہ پایا گیا
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد میں نوجوان جوڑا پراسرار طور پر کار میں مردہ پایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ پولیس نوجوان جوڑے کی ہلاکت کی گتھی نہ سلجھا سکی۔ لڑکی کے والدین نے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خود کشی یا قتل قرار دینا قبل از وقت ہے۔ لڑکے کی شناخت فاروق رضا اور لڑکی کی سہائی عزیز کے نام ہوئی ہے۔