• news

ستراہ: اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی دلہن ورثاء کے ہاتھوں قتل

ستراہ/ ڈسکہ (نامہ نگاران) اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی تین ماہ کی دلہن کو والدین نے چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق لیہ کا ایمانویل مسیح اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ دو سال سے تھانہ صدر کے موضع گلاں چک میں رہائش پذیر تھا جو یہاں پر بھٹہ پر کام کرتے تھے۔ ان کی 22 سالہ بیٹی نسرین شہزادی نے تین ماہ قبل اسلام قبول کرکے جیسر والا کے رہائشی عرفان رحمانی سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا اس کے والدین کو رنج تھا۔گزشتہ روز والدین نے نسرین کو بہانے سے گھر بلایا اور چھریوں کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن