تھانہ شاہدرہ کے مال خانہ سے زیورات چرانے والے اے ایس آئی پر مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور(سٹاف رپورٹر)تھا نہ شا ہد رہ کے مال خانہ سے سونے کے زیورات چوری کرنے پر اے ایس آئی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا۔ معلوم ہو اہے کہ تھانہ شاہدرہ کے کے مال خانے سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے جس پر تحقیقات کا حکم دیا گیا اور تحقیقات مکمل ہونے پر تو معلوم ہوا ہے کہ زیورات اے ایس آئی شبیر نے چوری کئے جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔